۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
راکٹ حملہ

حوزہ/ مزاحمتی فورسز نے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، یافا اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں پر راکٹ فائر کیے ہیں، کئی مقامات پر راکٹ حملوں کے لیے انتباہی سائرن بجائے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک طرف جہاں دہشت گرد حکومت اسرائیل، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی مدد سے غزہ کے بے گناہ عوام پر مسلسل وحشیانہ حملے کر رہی ہے جس میں سات ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، وہیں دوسری جانب مزاحمتی جنگجوؤں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کردی ہے۔

صہیونی حکومت غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے اور دنیا کے تمام قوانین کو اپنے پیروں تلے روند رہی ہے، لیکن فلسطین کا ہر بچہ اس کے تمام مظالم کا سامنا کر رہا ہے، غزہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم مرنے کو ترجیح دیں گے لیکن اپنا وطن، اپنی زمین اور اپنا ایمان نہیں بیچیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے مظالم کے جواب میں مزاحمتی جنگجو مسلسل فلسطینی علاقوں میں موجود دہشت گرد صہیونی فوج کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ داغ رہے ہیں، دریں اثناء تازہ ترین جوابی کارروائی میں فلسطینیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، راکٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر تل ابیب کی سڑکوں پر بھگدڑ مچ گئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ صرف بھگدڑ میں بہت سے صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ راکٹ حملوں سے ہونے والے نقصان کی صحیح حد ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی فورسز نے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، یافا اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں پر راکٹ فائر کیے ہیں، کئی مقامات پر راکٹ حملوں کے لیے انتباہی سائرن بجائے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .